أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلۡمُلۡكُ يَوۡمَئِذٍ لِّـلَّـهِ ؕ يَحۡكُمُ بَيۡنَهُمۡ‌ ؕ فَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡاوَعَمِلُواالصّٰلِحٰتِ فِىۡ جَنّٰتِ النَّعِيۡمِ۞

ترجمہ:

اس دن صرف اللہ کی حکومت ہوگی وہی ان کے درمیان فیصلہ فرمائے گا، پس جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے وہ نعمت والی جنتوں میں ہوں گے

تفسیر:

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : اس دن صرف اللہ کی حکومت ہوگی اور وہی ان کے درمیان فیصلہ فرمائے گا پس جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اععمال کئے وہ نعمت والی جنتوں میں ہوں گے۔ اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کی تکذیب کی ان ہی لوگوں کے لئے ذلت والا عذاب ہے۔ (الحج :56-57)

اس ملک سے مراد قیامت کا دن ہے اور وہی جزا اور سزا کا دن ہے، اس دن مومنوں اور صالحین کو ان کی نیکیوں پر اجر دیا جائے گا اور کافروں اور مکذبوں کو ذلت والا عذاب دیا جائے گا۔

تبیان القرآن – سورۃ نمبر 22 الحج آیت نمبر 56