أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَلَقَدۡ اَنۡزَلۡنَاۤ اِلَيۡكُمۡ اٰيٰتٍ مُّبَيِّنٰتٍ وَّمَثَلًا مِّنَ الَّذِيۡنَ خَلَوۡا مِنۡ قَبۡلِكُمۡ وَمَوۡعِظَةً لِّـلۡمُتَّقِيۡنَ۞

ترجمہ:

اور بیشک ہم نے تم لوگوں کی طرف واضح آیتیں نازل فرمائی ہیں اور ان لوگوں کی مثالیں بیان فرمائیں ہیں جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں، اور ہم نے متقین کے لیے نصیحت نازل کی ہے ؏

تفسیر:

النور : ٣٤ میں فرمایا : اور بیشک ہم نے تم لوگوں کی طرف واضح آیتیں نازل فرمائی ہیں اور ان لوگوں کی مثالیں بیان فرمائی ہیں جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں اور ہم نے متقین کے لئے نصیحت نازل کی ہے۔

اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کی تین صفات بیان فرمائی ہیں : (١) قرآن مجید کی آیات واضح روشن اور مفصل ہیں۔ ( ) ٢ اس میں تم سے پہلے لوگوں کی مثالیں ہیں یعنی جس طرح تورات اور انجیل میں حدود قائم کرنے کے احکام تھے اسی طرح قرآن میں بھی ہیں۔ (٣) اس میں متعین کے لئے نصیحت ہے ہرچند کہ قرآن مجید کی نصیحت تمام انسانوں کے لئے ہے لیکن چونہ قرآن کی نصیحت سے صرف متعین ہی فائدہ حاصل کرتے ہیں اس لئے خصوصیت کے ساتھ ان کا ذکر فرمایا۔

تبیان القرآن – سورۃ نمبر 24 النور آیت نمبر 34