وَ قَاتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ(۲۴۴)

ترجمۂ  کنزالایمان:   اور لڑو اللہ کی راہ میں اور جان لو کہ اللہ  سنتا جانتا ہے۔

ترجمۂ  کنزالعرفان: اور اللہ  کی راہ میں لڑواور جان لو کہ اللہ سننے والا، جاننے والاہے۔

{وَ قَاتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ:اور اللہ  کی راہ میں لڑو۔} زندگی کی بے ثباتی اور موت کے بیان کے بعد سمجھایا جارہا ہے کہ جب زندگی ایسی ہی ناپائیدار ہے اور کسی بھی صورت موت سے فرار ممکن نہیں توجہاد سے منہ پھیر کر موت سے نہ بھاگو جیسا بنی اسرائیل بھاگے تھے کیونکہ موت سے بھاگنا کام نہیں آتا۔