Surah An Nisa Ayat No 050
sulemansubhani نے Wednesday، 10 February 2021 کو شائع کیا.
اُنۡظُرْ کَیۡفَ یَفْتَرُوۡنَ عَلَی اللہِ الۡکَذِبَ ؕ وَکَفٰی بِہٖۤ اِثْمًا مُّبِیۡنًا ﴿٪۵۰﴾
ترجمۂ کنزالایمان: دیکھو کیسا اللہ پر جھوٹ باندھ رہے ہیں اور یہ کافی ہے صریح گناہ ۔
ترجمۂ کنزُالعِرفان: دیکھو یہ اللہ پر کیسے جھوٹ باندھ رہے ہیں اور کھلے گناہ کے لئے یہی جھوٹ کافی ہے۔
{ اُنۡظُرْ کَیۡفَ یَفْتَرُوۡنَ عَلَی اللہِ الۡکَذِبَ:دیکھو یہ اللہ پر کیسے جھوٹ باندھ رہے ہیں۔}جو لوگ اپنے آپ کو بے گناہ اور مقبولِ بارگاہ بتا تے ہیں حالانکہ وہ ایسے نہیں ہیں ان کے بارے میں فرمایا کہ دیکھو کہ یہ کیسے اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھتے ہیں۔
ٹیگز:-
سورہ النساء , مفتی محمد قاسم عطاری , صراط الجنان , صراط الجنان فی تفسیر القرآن , نساء , النساء , سورة نساء , سورۃ النساء