أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فَاِنَّهُمۡ يَوۡمَئِذٍ فِى الۡعَذَابِ مُشۡتَرِكُوۡنَ ۞

ترجمہ:

پس بیشک وہ سب اس دن عذاب میں شریک ہونگے

کافروں کے متعلق اللہ کی وعیدات

اللہ تعالیٰ نے فرمایا پس بیشک وہ سب اس دن عذاب میں شریک ہوں گے ‘ یعنی پیشوا اور پیروکار اور تابع اور متبوع دونوں عذاب میں شریک ہوں گے ‘ جس طرح دنیا میں دونوں کفر اور شرک میں مشترک تھے ‘ آخرت میں عذاب میں مشترک ہوں گے ‘ 

القرآن – سورۃ نمبر 37 الصافات آیت نمبر 33