أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فَوَاكِهُ‌ۚ وَهُمۡ مُّكۡرَمُوۡنَۙ ۞

ترجمہ:

عمدہ میوے ہیں اور وہ عزت دار ہونگے

الصفت : ٤٢ میں فرمایا : ان کے لیے میوے اور پھل ہوں گے ‘ میووں اور پھلوں کو لوگ حصول لذت کے لیے کھاتے ہیں پیٹ بھر نے کے لیے نہیں کھاتے ‘ اور فرمایا کہ ان کو وہ رزق عزت کے ساتھ دیا جائے گا اس طرح نہیں ہوگا جس طرح جانوروں کے آگے چارا ڈال دیا جاتا ہے۔

القرآن – سورۃ نمبر 37 الصافات آیت نمبر 42