ثُمَّ اِنَّ لَهُمۡ عَلَيۡهَا لَشَوۡبًا مِّنۡ حَمِيۡمٍۚ ۞- سورۃ نمبر 37 الصافات آیت نمبر 67
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
ثُمَّ اِنَّ لَهُمۡ عَلَيۡهَا لَشَوۡبًا مِّنۡ حَمِيۡمٍۚ ۞
ترجمہ:
پھر بشک ان کے لیے (پیپ) ملا ہوا گرم پانی ہوگا
الصفت : ٦٧ میں ہے : پھر بیشک ان کے لیے (پیپ) ملا ہوا گرم پانی ہوگا
جب شجرۃ الزقوم کے پھل کھا کر ان پیٹ بھر جائے گا تو پھر ان و پیاس لگے گی ‘ تو اللہ تعالیٰ نے ان کو پیاس دور کرنے کے لیے پیپ ملا ہوا گرم پانی مہیا کیا ‘ اس آیت میں شوبا من حمیم فرمایا ہے ‘ شوبا کے معنی ہیں کسی چیز سے ملا ہوا ‘ عام ازیں کہ وہ خون سے ملاہوا ہو ‘ یا پیپ سے ملاہوا ہو ‘ یا شجرۃ الزقوم سے ملاہوا ہو ‘ وہ پانی اس قدر سخت گرم ہوگا کہ ان کے پیٹوں کو جلا دے گا اور ان کی انتڑیوں کو کاٹ ڈالے گا ‘ یہ پانی ان کو کافی تاخیر سے پلایا جائے گا تاکہ ان کو مزید عذاب ہو ‘ پہلے اللہ تعالیٰ نے ان کے کھانے کا عذاب ہونا بتایا اور اس آیت میں ان کے مشروب کا عذاب ہونا بتایا۔
القرآن – سورۃ نمبر 37 الصافات آیت نمبر 67