أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِالذِّكۡرِ لَمَّا جَآءَهُمۡ‌ۚ وَاِنَّهٗ لَـكِتٰبٌ عَزِيۡزٌۙ‏ ۞

ترجمہ:

بیشک جن لوگوں نے قرآن کا اس وقت کفر کیا جب وہ ان کے پاس پہنچ چکا تھا (ان کا عذاب دیا جائے گا) بیشک یہ بہت معزز کتاب ہے

حٰم ٓ السجدۃ : ٤١ میں فرمایا : ” بیشک جن لوگوں نے قرآن کا اس وقت کفر کیا جب وہ ان کے پاس پہنچ چکا تھا (ان کا عذاب دیا جائے گا) بیشک یہ بہت معزز کتاب ہے “

اس آیت میں قرآن مجید کو عزیز فرمایا ہے، اس کا معنی ہے : اس کتاب کی کوئی مثال نہیں ہے، یا اس کا معنی ہے : یہ کتاب تمام کتابوں پر غالب ہے۔

القرآن – سورۃ نمبر 41 فصلت آیت نمبر 41