ذرّے جھڑ کر تیری پیزاروں کے تاجِ سر بنتے ہیں سیاروں کے
sulemansubhani نے Wednesday، 1 September 2021 کو شائع کیا.
ذرّے جھڑ کر تیری پیزاروں کے
تاجِ سر بنتے ہیں سیاروں کے
(حدائق بخشش)
مشکل الفاظ کے معانی:ذرے:انتہائی باریک اورنہایت چھوٹےٹکڑے۔پیزاروں: (نعلینِ مبارکین) مبارک جوتے۔ سیاروں: گردش کرنےوالے ستارے۔
معنی ومفہوم:حضورنبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مبارک نعلین یعنی جوتوں سے جھڑکر گرنےوالی خاک کے ذروں کی عظمت وبلندی کاعالَم ایسا ہے کہ یہ آسمان کے سیاروں جیسے سورج چاندوغیرہ کےسروں کےتاج بنتےہیں توپھر آپ کی ذاتِ عالی کی شان رفعت کاعالَم کیاہوگا۔(محمد عمران عطاری مدنی)
ٹیگز:-
محمد عمران عطاری مدنی