أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

رِّزۡقًا لِّلۡعِبَادِ‌ ۙ وَاَحۡيَيۡنَا بِهٖ بَلۡدَةً مَّيۡـتًا‌ ؕ كَذٰلِكَ الۡخُـرُوۡجُ ۞

ترجمہ:

اپنے بندوں کی روزی کے لیے اور اس پانی سے ہم نے مردہ شہر کو زندہ کیا، اسی طرح تمہارا (قبروں سے) نکلنا ہے

قٓ:11 میں فرمایا : اپنے بندوں کی روزی کے لیے اور اس پانی سے ہم نے مردہ شہر کو زندہ کیا، اسی طرح تمہارا (قبروں سے) نکلنا ہے۔

اس آیت میں یہ بتایا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ مردہ زمین کو پانی سے زندہ کرسکتا ہے تو مردہ انسان کو زندہ کرنا اس کے لیے کیا مشکل ہے ؟

القرآن – سورۃ نمبر 50 ق آیت نمبر 11