گزرے جس راہ سے وہ سیِّدِوالا ہو کر رہ گئی ساری زَمیں عَنْبرِسارا ہو کر
گزرے جس راہ سے وہ سیِّدِوالا ہو کر
رہ گئی ساری زَمیں عَنْبرِسارا ہو کر
(حدائق بخشش)
مشکل الفاظ کےمعانی:سیِّدِِوالا:عالی مرتبت سردار۔ عنبر: ایک قسم کی خوشبو۔سارا: خالص۔
معنی ومفہوم: اعلیٰ حضرت امام احمدرضاخان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اس شعرمیں حضور نبی پاک صاحبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کےایک معجزےکی طرف اشارہ فرمارہےہیں کہ آپ کاجسمِ اطہراس قدرخوشبودارتھاکہ جس راستےسے ایک بارگزرجاتےوہ خالص عنبرسےبھی زیادہ خوشبودار ہو جاتا۔ احادیثِ کریمہ اس پر گواہ ہیں کہ صحابَۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن نےحضورنبی اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو تلاش کرنا ہوتا توجس راستے سے خوشبوآرہی ہوتی اُس طرف چل پڑتے سامنےحضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تشریف فرما ہوتے۔(المواہب اللدنیہ،ج2،ص73)(محمد عمران عطاری مدنی)