امام بخاری : کی ولادت
امام بخاری کی ولادت
حافظ احمد بن علی الخطیب البغدادی المتوفی 463ھ حافظ ابوالقاسم علی بن الحسن ابن عساکر متوفی ۵۷۱ء اور حافظ ابو الحجاج یوسف المزی المتوفی ۴۲ ھ لکھتے ہیں:
ابو حاتم الوراق بیان کرتے ہیں: مجھے المستنیر بن عتیق نے کہا: میں نے ابو عبد الله محمد بن اسماعیل بخاری سے سوال کیا : آپ کب پیدا ہوئے تھے؟ انہوں نے مجھے اپنے والد کی تحریر سے نکال کر دکھائی جس میں لکھا ہوا تھا: محمد بن اسماعیل ۱۳ شوال کو بہ روز جمعه ۱۹۴ھ میں پیدا ہو۔
الحسن بن الحسن البزاز نے بخاری میں کہا: میں نے محمد بن اسماعیل کو بخاری میں دیکھا وہ بوڑھے تھے ان کا جسم کمزور تھا نہ بہت لے تھے نہ بہت چھوٹے تھے وہ تیره شوال ۱۹۴ھ میں پیدا ہوئے اور عید الفطر کی شب نماز عشاء کے وقت بفتہ کی شب کو ۲۵۶ھ میں فوت ہو گئے اور یکم شوال ہفتہ کے دن ظہر کی نماز کے بعد ان کو دفن کر دیا گیا انہوں نے تیرہ دن کم باسٹھ سال عمر گزاری۔
(تاریخ بغداد ج 2 ص 6 دار الکتب العلمیہ بیروت 1417 ھ تاریخ دمشق الکبیرت ج 55 ص 42 دار احیاء التراث العربي بیروت 1421 ھ تہذیب الکمال ج16 ص 88 دار الفکر بیروت 1414ھ)