اۨلَّذِىۡ جَعَلَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَاَ لۡقِيٰهُ فِى الۡعَذَابِ الشَّدِيۡدِ ۞- سورۃ نمبر 50 ق آیت نمبر 26
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اۨلَّذِىۡ جَعَلَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَاَ لۡقِيٰهُ فِى الۡعَذَابِ الشَّدِيۡدِ ۞
ترجمہ:
جس نے اللہ کے ساتھ دوسرا معبود قرار دیا تم اس کو سخت عذاب میں ڈال دو
قٓ:26 میں فرمایا : جس نے اللہ کے ساتھ دوسرا معبود قرار دیا، تم اس کو سخت عذاب میں ڈال دو ۔
اس آیت میں بھی تثنیہ کا صیغہ ہے اور اس کا معنی بھی یہی ہے : ڈال دو ، ڈال دو ، اور یہ تکرار تاکید کے لیے ہے، اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ان دونوں آیتوں میں دو فرشتوں کو حکم فرمایا ہو اس لیے تثنیہ کا صیغہ لایا گیا، ان دونوں آیتوں میں کافر سے مراد وہ شخص ہے، جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کفر کرتا ہو اور اس کی اطاعت نہ کرتا ہو اور اس کی نعمتوں کا کفر کرتا ہو اور اس کا شکر ادا نہ کرتا ہو اور وہ شخص خود بھی کفر کرتا ہو اور دوسروں کو بھی گمراہ کر کے کافر بناتا ہو، وہ حق کا انکار کرتا ہو اور اللہ سبحانہٗ کی اطاعت سے انحراف کرتا ہو، اپنے دنیاوی مال پر اتراتا ہو، اللہ تعالیٰ کی راہ میں مال خرچ کرنے سے انکار کرتا ہو اور اللہ تعالیٰ کی توحید میں اور مرنے کے بعد دوبارہ اٹھنے میں شک کرتا ہو۔
القرآن – سورۃ نمبر 50 ق آیت نمبر 26