قَالَ قَرِيۡنُهٗ رَبَّنَا مَاۤ اَطۡغَيۡتُهٗ وَلٰـكِنۡ كَانَ فِىۡ ضَلٰلٍۢ بَعِيۡدٍ ۞- سورۃ نمبر 50 ق آیت نمبر 27
أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
قَالَ قَرِيۡنُهٗ رَبَّنَا مَاۤ اَطۡغَيۡتُهٗ وَلٰـكِنۡ كَانَ فِىۡ ضَلٰلٍۢ بَعِيۡدٍ ۞
ترجمہ:
اس کا (بُرا) ساتھی (شیطان) کہے گا : اے ہمارے رب ! میں نے اس کو گم راہ نہیں کیا لیکن یہ خود پرلے درجہ کی گم راہی میں تھا
قٓ:27 میں فرمایا : اس کا بُرا ساتھی (شیطان) کہے گا : اے ہمارے رب ! میں نے اس کو گمراہ نہیں کیا، لیکن یہ خود پرلے درجہ کی گمراہی میں مبتلا تھا۔
اس برے ساتھی سے مراد وہ شیطان ہے جو اس معاند کافر پر مسلط کیا گیا تھا وہ شیطان اس کافر سے قیامت کے دن بری ہوجائے گا اور اس کی تکذیب کرے گا، وہ کہے گا : اس شخص نے خود اپنے اختیار سے کفر کیا اور پرلے درجہ کی گمراہی میں جا پڑا، میں نے تو اس کو صرف گمراہی کی دعوت دی تھی، اس نے میری دعوت قبول کرلی، اس وقت اللہ تعالیٰ فرمائے گا :
القرآن – سورۃ نمبر 50 ق آیت نمبر 27