ذکرِ اہل بیت ہرگز رافضیت نہیں
ذکرِ اہل بیت ہرگز رافضیت نہیں ، مگر جو ذکر کسی صحابی رسولﷺ پر طعن وتشنیع کروائے ، اور اس ذکر سے کسی بھی صحابی کے بارے میں نفرت پیدا ہو ، وہ ذکر ضرور رافضیت ہے ۔
اسی طرح شان و دفاع صحابہ کرام ہرگز ناصبیت نہیں ، مگر جس دفاع و شان کے بیان سے کسی بھی فردِ اہل بیت کی توہین کا پہلو نکلتا ہو تو وہ ضرور ناصبیت ہے ۔
ہم اہل سنت کا نہ دشمنان صحابہ سے کوئی تعلق ، اور نہ ہی گستاخانِ اہل بیت سے کوئی واسطہ ۔ ہم پر تمام صحابہ و اہل بیت کا نبی پاک ﷺ کی نسبت کی وجہ سے ادب و احترام کرنا اور ان سے پیار و محبت رکھنا واجب ہے ۔
لہذا ہر اُس محقق کی تحقیق ، مقرر کی تقریر ، پیر کا ادب اور مولوی کا علم ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں ، اور ایسے لوگوں کو جوتے کی نوک پہ رکھیں ، جو صحابہ و اہل بیت میں سے کسی ایک کا بے ادب و گستاخ ہو ۔
✍️ارسلان احمد اصمعی قادری
3/12/2021ء