مبسملا وحامدا::ومصلیا ومسلما

 

اقدام واحتجاج

 

(1)جس کے پاس حکومت اورطاقت ہوتی ہے,وہ اقدام کرتا ہے۔

 

جو محکوم اور کمزور ہوتا ہے,وہ احتجاج کرتا ہے۔

 

(2)جب اہل حکومت تمہارے خلاف اقدام کریں تو حکومت حاصل کرنے کی کوشش کرو۔

 

جب طاقت ور لوگ تم پر حملہ آور ہوں تو تم بھی طاقت حاصل کرو,تاکہ اہنا دفاع کر سکو۔

 

(3)سلطنت مغلیہ کے عہد ضعیفی سے آج تک قوم مسلم کو بھارت میں کچلا جا رہا ہے۔

 

1857میں سلطنت مغلیہ کے خاتمہ سے قبل ہی آرین قوم اپنی حکمرانی کے خواب دیکھ رہی تھی۔درمیان میں انگریز آ گئے۔انگریزوں سے نجات کا مطلب تھا: برہمنی حکومت کا قیام۔

 

آزادی کو پچھتر سال ہو گئے۔مرکز میں ہمیشہ برہمنی پارٹیاں ہی برسراقتدار رہیں۔

 

ابھی تو مرکز میں وہ پارٹی براجمان ہے جو دنیا بھر میں فرقہ پرستی میں مشہور ہے۔

 

مسلمانوں کو چاہئے کہ اپنی سیاسی پارٹیوں کو مضبوطی فراہم کریں اور تعلیم بھی حاصل کریں۔غیروں کی کاسہ لیسی سے پرہیز کریں۔اگر سیاسی محاذ پر کلمہ گو بدمذہب فرقوں سے بات چیت کی حاجت ہو تو نمائندوں کے ذریعہ پیغام رسانی کریں۔بدمذہبوں سے میل جول نہ کریں۔

 

طارق انور مصباحی

 

جاری کردہ:20:فروری 2022