أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَالۡحَبُّ ذُو الۡعَصۡفِ وَالرَّيۡحَانُ‌ۚ ۞

ترجمہ:

اور بھوسے والا غلہ ہے اور خوشبودار پھول ہیں

اور فرمایا : ” الحَبّ “ ” حَبّ “ گندم، جَو اور ان کی مثال کو کہتے ہیں اور ” العصف “ کا معنی ہے گندم اور جَو وغیرہ سے جو چھلکا اترتا ہے اور ” ریحان “ کا معنی خوشبودار پھول ہے۔

القرآن – سورۃ نمبر 55 الرحمن آیت نمبر 12