📝تحریر # ثوبان عطاری

Positive self talk…!!

آپ سب سے زیادہ وقت اپنے ساتھ گزارتے ہیں۔۔ سب سے زیادہ باتیں اپنے آپ سے کرتے ہیں۔۔

تو پھر آپ کا اپنے ساتھ تعلق کیسا ہے ؟۔۔ کیا باتیں کرتے ہیں آپ اپنے آپ سے ؟

اسے سیلف ٹالک کہتے ہیں۔

وہ باتیں منہ سے نہ نکالیں جو آپ کو کمزور اور شرمندہ کر دیتی ہے ۔۔

مضبوط اور بڑی بات کریں:: اعتماد اور یقین کے ساتھ۔۔۔

دیکھیئے انسانی دماغ اچھے برے میں فرق نہیں کر سکتا ۔۔ جو آپ اسے سکھاتے ہیں وہی سیکھ جاتا ہے ۔

میرے تو بچے ہی بڑا تنگ کرتے ہیں۔۔

میرے تو دفتر میں سب ٹانگیں کھینچتے ہیں۔۔

میرے خاندان والے بڑے منفی سوچ والے ہیں۔۔

اب اگر مسلسل یہی باتیں دھرائی جائیں گی تو پھر :- سارے بچے بد تمیز، دفتر میں سب دشمن اور خاندان والے سارے جادوگر ہی نظر آئیں گے۔

اگر واقعی ایسا ہے ۔۔ پھر بھی چرچا نہ کریں۔۔

ہر ایک کو تکلیف بتانے والا حل solution کی تلاش میں نہیں ہوتا بلکہ ، شاید توجہ اور تماشا چاہ رہا ہوتا ہے ۔۔

یہ فارمولا نوٹ کیجیئے

تکلیف پہ صبر(خاموشی کے ساتھ)+نعمت پہ شکر = پرسکون زندگی

📝تحریر # ثوبان عطاری

Positive Self Talk - Creativity