أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

كَاَمۡثَالِ اللُّـؤۡلُـوٴِالۡمَكۡنُوۡنِ‌ۚ ۞

ترجمہ:

جیسے چھپے ہوئے موتی

ان حوروں کے متعلق فرمایا : وہ چھپے ہوئے مویتوں کی طرح ہوں گی ‘ یعنی اس کو کسی نے ہاتھ نہیں لگایا ہوگا اور نہ ان پر گردوغبار پڑا ہوگا ‘ سو وہ سیپ میں چھپے ہوئے موتی سے زیادہ صاف اور شفاف ہوں گی اور ان کے جسم کی ہر جانب سے ان کے حسن چمک رہا ہوگا۔

آخرت کی تمام نعمتوں کا حقیقی سبب اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت ہے

القرآن – سورۃ نمبر 56 الواقعة آیت نمبر 23