فِىۡ سَمُوۡمٍ وَّحَمِيۡمٍۙ- سورۃ نمبر 56 الواقعة آیت نمبر 42
sulemansubhani نے Tuesday، 12 December 2023 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
فِىۡ سَمُوۡمٍ وَّحَمِيۡمٍۙ ۞
ترجمہ:
وہ گرم ہوا اور کھولتے ہوئے پانی میں ہوں گے
بائیں طرف والوں کے لیے وعیدیں
الواقعہ : 42۔ 41 میں فرمایا : اور بائیں طرف والے کیسے برے ہیں بائیں طرف والے۔ وہ گرم ہوا اور کھولتے ہوئے پانی میں ہوں گے۔
دائیں جانب والوں کی فضیلت کے بعد بائیں جانب والوں کی مذمت کی آیات ہیں ‘ کافروں ‘ منافقوں اور مشرکوں کو بائیں جانب والے فرمایا ‘ کیونکہ ان کے اعمال نامے ان کے بائیں ہاتھوں میں ہوں گے۔
الواقعہ : 42 میں ” سموم “ کا لفظ ہے ‘ اس کا معنی ہے : گرم ہوا ‘ جیسے دنیا میں لو چلتی ہے ‘ یہ گرم ہوا بدن کے مسامات میں داخل ہوجاتی ہے ‘ یہاں اس سے مراد دوزخ کی آگ ان کے جسموں کو جالا دے گی تو یہ کھولتے ہوئے پانی کی پناہ میں آئیں گے جیسے دنیا میں انسان آگ سے گھبرا کر پانی کی طرف دوڑتا ہے ‘ تاکہ آگ کی گرمی کا توڑ پانی سے کرے اور وہ کھولتا ہوا پانی ایسا ہوگا : وسقوا ماء حمیما فقطع امعاء ھم۔ (محمد : ٥١) ان کو کھولتا ہوا پانی پلایا جائے گا پس وہ ان کی انتڑیاں کاٹ ڈالے گا۔
القرآن – سورۃ نمبر 56 الواقعة آیت نمبر 42
[…] آیت کی تفسیر الواقعہ : ٤٢ میں گزر چکی […]