أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

قُلۡ اِنَّ الۡاَوَّلِيۡنَ وَالۡاٰخِرِيۡنَۙ ۞

ترجمہ:

آپ کہیے : بیشک تمام اوّلین اور آخرین

الواقعہ 50۔ 49 میں فرمایا : آپ کہیے : بیشک تمام اوّلین اور آخرین۔ ضرور مقرر دن کے وقت پر جمع کیے جائے گے۔

اوّلین سے مراد ہے : کفار مکہ کے آباء ادداد اور آخرین سے مراد ہے : خود کفار مکہ اور مقرر دن سے مراد ہے : قیامت کا دن

القرآن – سورۃ نمبر 56 الواقعة آیت نمبر 49