وَاَمَّاۤ اِنۡ كَانَ مِنَ الۡمُكَذِّبِيۡنَ الضَّآلِّيۡنَۙ – سورۃ نمبر 56 الواقعة آیت نمبر 92
sulemansubhani نے Sunday، 17 December 2023 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَاَمَّاۤ اِنۡ كَانَ مِنَ الۡمُكَذِّبِيۡنَ الضَّآلِّيۡنَۙ ۞
ترجمہ:
اور اگر وہ (مرنے والا) تکذیب کرنے والا ‘ گمراہوں میں سے ہے
کافروں کے لیے آخرت میں عذاب کی مہمانی
الواقعہ : 95۔ 92 میں فرمایا : اور اگر وہ (مرنے والا) تکذیب کرنے والا ‘ گمراہوں میں سے ہے۔ تو اس پر سخت کھولتے ہوئے پانی کی ضیافت ہے۔ اور دوزخ میں جلنا ہے۔ بیشک یہی ضرور حق الیقین ہے۔
یعنی اگر مرنے والا قیامت میں دوبارہ زندہ کیے جانے کی تکذیب کرنے والا ہے اور ہدایت اور راہ حق کو اختیار کرنے والا نہیں ہے تو اس کی مہمانی کھولتے ہوئے پانی سے کی جائے گی اور اس کو دوزخ میں داخل کیا جائے گا۔
اور ہن نے کافر کی جو یہ جزاء بیان کی ہے یہ برحق ہے۔ حق اور یقین کا ایک معنی ہے : یعنی یہ محض اور خالص یقین ہے ‘ مآمن کو اس دنیا میں ہی یقین ہوتا ہے اور کافر کو اس کا یقین آخرت میں ہوگا۔
القرآن – سورۃ نمبر 56 الواقعة آیت نمبر 92