امام ابن ابی یعلیؒ حنبلی مصنف صاحب طبقات حنابلہ کا عقیدہ
امام ابن ابی یعلیؒ حنبلی مصنف صاحب طبقات حنابلہ کا عقیدہ!
اپنے شیخ ابو جعفر کے تعارف میں لکھتے ہیں :
وتقدم للصلاة عَلَيْهِ أخوه أَبُو الفضل بجامع المدينة وحفر لَهُ بجنب قبر إمامنا أَحْمَد فدفن فِيهِ
وأخذ الناس من تراب قبره الكثير تبركا به.
●》ان پر انکے بھائی ابو الفضل نے نماز جنازہ پڑھا مدینہ کی مسجد میں ،اور ان کے لیے امام احمد بن حنبل کی قبر مبارک کے نزدیک زمین کھودی گئی قبر کے لیے اور انکی قبر سے بہت سے لوگ مٹی تبرک کے لیے لے جاتے
اسکے بعد آگے امام ابن ابی یعلی فرماتے ہیں :
ولزم الناس قبره ليلا ونهارا مدة طويلة ويقرأون ختمات ويكثرون الدعاء.
●》اور لوگوں نے اس کی قبر پر دن رات طویل عرصے تک قرآن کے بہت زیادہ ختم کیے اور بہت زیادہ دعا کی (انکی مزار پر)
ولقد بلغني أنه ختم عَلَى قبره فِي مدة شهور ألوف ختمات.
●》امام ابن ابی یعلی کہتے ہیں اور مجھ تک یہ بات پہنچی ہے کہ انکی قبر مبارک پر ایک مہینے میں قرآن کے ہزاروں ختم ہوئے تھے ۔
[طبقات حنابلہ، جلد 2 ص 241 ، امام ابن ابی یعلی]
اس سے معلوم ہوا اھل مزار کی تعظیم کرنا اور اس سے تبرک حاصل کرنا سلف کا طریقہ رہا ہے اور حنابلہ میں بھی یہ عمل صالح میں شمار ہے۔ کیونکہ امام اہلسنہ احمد بن حنبل خاص اولیاء اللہ
اسد الطحاوی ✍

