قُلۡ اِنَّ الۡمَوۡتَ الَّذِىۡ تَفِرُّوۡنَ مِنۡهُ فَاِنَّهٗ مُلٰقِيۡكُمۡ ثُمَّ تُرَدُّوۡنَ اِلٰى عٰلِمِ الۡغَيۡبِ وَالشَّهَادَةِ فَيُنَبِّئُكُمۡ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ – سورۃ نمبر 62 الجمعة آیت نمبر 8
sulemansubhani نے Thursday، 28 December 2023 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
قُلۡ اِنَّ الۡمَوۡتَ الَّذِىۡ تَفِرُّوۡنَ مِنۡهُ فَاِنَّهٗ مُلٰقِيۡكُمۡ ثُمَّ تُرَدُّوۡنَ اِلٰى عٰلِمِ الۡغَيۡبِ وَالشَّهَادَةِ فَيُنَبِّئُكُمۡ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ۞
ترجمہ:
آپ کہیے : جس موت سے تم بھاگ رہے ہو وہ تمہیں ضرور پیش آنے والی ہے پھر تم اس کی طرف لوٹا دیئے جائو گے جو ہر غیب اور شہادت کا جاننے والا ہے پس وہ تم کو خبر دے گا کہ تم کیا کرتے رہے تھے ؏
اللہ تعالیٰ نے الجمعہ ٨ میں فرمایا : آپ کہیے : جس موت سے تم بھاگ رہے ہو وہ تمہیں ضرور پیش آنے والی ہے، پھر تم اس کی طرف لوٹا دیئے جائو گے جو ہر غیب اور ہر شہادت کا جاننے والا ہے پس وہ تم کو خبر دے گا کہ تم کیا کرتے رہے تھے۔
اس آیت میں یہ بتایا کہ تم نے کھلم کھلا بھی جرائم کئے اور چھپ کر بھی گناہ کئے تم نے ” تورات “ میں تحریف کی اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت کے صدق کو چھپایا، تم نے جو کچھ ظاہر اً برائیاں کیں اور جو چھپ کر برائیاں کیں، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تم کو ان سب کی خبر دے دے دے گا، کیونکہ اس پر ظاہر اور باطن میں سے کوئی چیز مخفی نہیں ہے۔
القرآن – سورۃ نمبر 62 الجمعة آیت نمبر 8