امام شافعی کو فقاہت اہل کوفہ سے ملی بقول امام ذھبی!

امام ذھبی فرماتے ہیں:
فأفقه أهل الكوفة: علي، وابن مسعود، وأفقه أصحابهما: علقمة،
اہل کوفہ کے سب سے بڑے فقیہ حضرت علیؓ و حضرت عبداللہ بن مسعودؓ تھے ۔
اور انکے اصحاب میں سب سے بڑے فقیہ حضرت علقمہؓ تھے ۔

وأفقه أصحابه: إبراهيم، وأفقه أصحاب إبراهيم: حماد، وأفقه أصحاب حماد: أبو حنيفة، وأفقه أصحابه: أبو يوسف.
اور انکے اصحاب میں سب سے بڑے فقیہ امام ابراہیم نخعی تھے، اور امام ابراہیم نخعی کے اصحاب میں سب سے بڑے فقیہ امام حماد بن ابی سلیمان تھے اور امام حماد کے اصحاب مین بڑےفقیہ امام ابو حنیفہ تھے اور انکے اصحاب میں بڑےفقیہ امام ابو یوسف قاضی تھے۔

وانتشر أصحاب أبي يوسف في الآفاق، وأفقههم: محمد، وأفقه أصحاب محمد: أبو عبد الله الشافعي – رحمهم الله تعالى –
اور امام ابو یوسف کےاصحاب (کثرت تعداد کے سبب)آفاق میں پھیل گئے۔اور انکےفقہاء (اصحاب میں ) امام محمد بڑےفقیہ ہیں اور امام محمد کے اصحاب میں بڑےفقیہ امام ابو عبداللہ شافعی ہیں ۔ اللہ کی ان پر رحمت ہو!
[سیر اعلام النبلاء ،ج۵، ص ۲۳۶]

یہ ہے اہل رائےفقیہ مجتہدین کی سند جو مولا علی سے شروع ہو کر امام شافعی تک امام ذھبی نے بیان کی ہے !!

اور ویسے امام شافعی کے اصحاب میں بڑے فقیہ امام احمد بن حنبل ہیں امام ذھبی معلوم نہیں کیوں امام شافعی تک رک گئے !

اسد الطحاوی✍️