أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

ذٰ لِكَ اَمۡرُ اللّٰهِ اَنۡزَلَهٗۤ اِلَيۡكُمۡ‌ ؕ وَمَنۡ يَّـتَّـقِ اللّٰهَ يُكَفِّرۡ عَنۡهُ سَيِّاٰتِهٖ وَيُعۡظِمۡ لَهٗۤ اَجۡرًا‏ ۞

ترجمہ:

یہ اللہ کا حکم ہے جو اس نے تمہاری طرف نازل کیا ہے اور جو اللہ سے ڈرے اللہ اس کے گناہوں کو مٹا دے گا اور اس کے ثواب کو بڑھا دے گا۔

اللہ سے ڈرنے کے فوائد

الطلاق : ٥ میں فرمایا : اور جو اللہ سے ڈرے اللہ اس کے گناہوں کو مٹا دے گا اور اس کے ثواب کو بڑھا دے گا۔

یعنی اللہ اس کے معاملہ کو آسان بنا دے گا اور اس کو نیک اعمال کی توفیق دے گا، عطاء نے کہا : اللہ اس کی دنیا اور آخرت کے معاملات کو آسان کر دے گا اور اللہ کے احکام پر جو شخص عمل کرے گا اور اس کی اطاعت کرنے میں اس سے ڈرتا رہے گا، اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنتوں پر عمل کرے گا، تو ووضو کرنے سے اور ایک نماز سے دوسری نماز اور ایک جمعہ سے دوسرے جمعہ تک اس سے جو صغیرہ گناہ ہوئے، ان کو مٹا دے گا اور توبہ کرنے سے اس کے کبیرہ گنزہوں کو بھی مٹا دے گا اور آخرت میں اس کے کبیرہ گناہوں کو بھی مٹا دے گا۔

القرآن – سورۃ نمبر 65 الطلاق آیت نمبر 5