فَلَا تُطِعِ الۡمُكَذِّبِيۡنَ – سورۃ نمبر 68 القلم آیت نمبر 8
sulemansubhani نے Sunday، 14 January 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
فَلَا تُطِعِ الۡمُكَذِّبِيۡنَ ۞
ترجمہ:
سو آپ مکذبین کی بات نہ مانیں۔
کفار کو اپنی مہم میں ناکامی اور آپ کی اپنے مشن میں کامیابی
القلم : ٨ میں فرمایا : سو آپ مکذبین کی بات نہ مانیں۔
اس سے پہلی آیتوں میں یہ بتایا تھا کہ کفار نے آپ کی طرف جنون کی نسبت کر کے جھوٹ باندھا، حالانکہ اللہ تعالیٰ نے آپ پر یہ انعام فرمایا ہے کہ آپ کو دین بھی کامل عطاء فرمایا اور آپ کو خلق بھی عظیم عطاء فرمایا ہے، اور کافروں کی زبردست مخالفت کے باوجود آپ کا پیغام لوگوں میں دن بہ دن مقبول ہوتا جا رہا ہے اور کافروں کو پیہم ظلم و ستم کے باوجود مسلمانوں کے دلوں میں آپ کی اور اسلام کی محبت بڑھتی جا رہی ہے سو آپ مکہ کے کافر سرداروں کی تکذیب اور مخالفت کا کوئی اثر نہ لیں۔
القرآن – سورۃ نمبر 68 القلم آیت نمبر 8