أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فَاِذَا نُفِخَ فِى الصُّوۡرِ نَفۡخَةٌ وَّاحِدَةٌ ۞

ترجمہ:

پس جب صور میں ایک پھونک پھونکی جائے گی۔

الحاقہ : ١٤۔ ١٣ میں فرمایا : پس جب صور میں ایک پھونک پھونکی جائے گی۔ اور زمینوں اور پہاڑوں کو اٹھا لیا جائے گا تو وہ ایک ہی ضرب سے ریزہ ریزہ کردیئے جائیں گے۔

قیامت کے وقوع کی علامات

حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا : اس سے صور میں پہلی بار پھونکنا مراد ہے جس سے قیامت قائم ہوجائے گی اور ہر شخص مرجائے گی، اور ایک قول یہ ہے کہ اس سے دوسری بار پھونکنا مراد ہے لیکن یہ قول سیاق وسباق کے خلاف ہے۔

القرآن – سورۃ نمبر 69 الحاقة آیت نمبر 13