فَعَصَوۡا رَسُوۡلَ رَبِّهِمۡ فَاَخَذَهُمۡ اَخۡذَةً رَّابِيَةً – سورۃ نمبر 69 الحاقة آیت نمبر 10
sulemansubhani نے Wednesday، 17 January 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
فَعَصَوۡا رَسُوۡلَ رَبِّهِمۡ فَاَخَذَهُمۡ اَخۡذَةً رَّابِيَةً ۞
ترجمہ:
سو انہوں نے اپنے رب کے رسول کی نافرمانی کی تو اللہ نے ان کو شدید پکڑ میں لے لیا.
الحاقہ : ١٠ میں فرمایا : سو انہوں نے اپنے رب کے رسول کی نافرمانی کی تو اللہ نے ان کو شدید پکڑ میں لے لیا۔
ایک قول یہ ہے کہ اس رسول سے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) مراد ہیں اور دوسراقول یہ ہے کہ اس سے حضرت لوط (علیہ السلام) مراد ہیں اور یہ قول زیادہ قریب ہے، تب اللہ تعالیٰ نے اس قوم کو زبردست گرفت میں لے لیا۔
القرآن – سورۃ نمبر 69 الحاقة آیت نمبر 10