أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

كَذَّبَتۡ ثَمُوۡدُ وَعَادٌۢ بِالۡقَارِعَةِ‏ ۞

ترجمہ:

ثمود اور عاد نے اس کھڑکھڑانے والی کو جھٹلایا۔

الحاقہ : ٤ میں فرمایا : ثمود اور عاد نے اس کھڑکھڑانے والی کو جھٹلایا۔

اس آیت سے اہل مکہ کو ثمود اور عاد کے عذاب سے ڈرایا ہے، اگر تم نے بھی قیامت کو جھٹلایا تو تم پر بھی ایسا عذاب آئے گا۔

القرآن – سورۃ نمبر 69 الحاقة آیت نمبر 4