وَجَآءَ فِرۡعَوۡنُ وَمَنۡ قَبۡلَهٗ وَالۡمُؤۡتَفِكٰتُ بِالۡخَـاطِئَةِۚ سورۃ نمبر 69 الحاقة آیت نمبر 9
sulemansubhani نے Wednesday، 17 January 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَجَآءَ فِرۡعَوۡنُ وَمَنۡ قَبۡلَهٗ وَالۡمُؤۡتَفِكٰتُ بِالۡخَـاطِئَةِۚ ۞
ترجمہ:
اور فرعون اور اس سے پہلے لوگ اور وہ جن کی بستیاں الٹ دی گئی تھیں انہوں نے گناہ کیے
تفسیر:
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : اور فرعون اور اس سے پہلے لوگ اور وہ جن کی بستیاں الٹ دی گئی تھیں، انہوں نے گناہ کیے۔ اور انہوں نے اپنے رب کے رسول کی نافرمانی کی تو اللہ نے ان کو شدید پکڑ میں لے لیا بیشک جب پانی میں طغیانی آگئی تو ہم نے تمہیں کشتی میں سوار کردیا۔ تاکہ اس کو تمہارے لیے نصیحت بنادیں اور حفاظت کرنے والے کان اس کو محفوظ رکھیں۔ پس جب صور میں ایک پھونک پھونکی جائے گی اور زمین اور پہاڑوں کو اٹھا لیا جائے گا تو وہ ایک ہی ضرب سے ریزہ ریزہ کردیئے جائیں گے۔ اور فرشتہ اس کے کناروں پر ہوگا۔ اور اس دن آپ کے رب کے عرش کو آٹھ فرشتے اپنے اوپر اٹھائے ہوں گے
(الحاقہ : ١٧۔ ٩)
دیگر امتوں کی ہلاکت
اور فرعون اور اس کے متبعین نے اس سے پہلے جو کفر کیا تھا، اور اس سے پہلے جن امتوں نے کفر کیا تھا اور وہ قوم جس کی بستیاں الٹ دی گئیں تھیں یعنی وہ قوم جس کی طرف حضرت لوط (علیہ السلام) کو مبعوث کیا گیا تھا، ان کو بھی ان کے کفر اور دیگر گناہوں کی وجہ سے ہلاک کردیا گیا تھا۔
تبیان القرآن سورۃ نمبر 69 الحاقة آیت نمبر 9