وَحُمِلَتِ الۡاَرۡضُ وَ الۡجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَّاحِدَةً – سورۃ نمبر 69 الحاقة آیت نمبر 14
sulemansubhani نے Wednesday، 17 January 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَحُمِلَتِ الۡاَرۡضُ وَ الۡجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَّاحِدَةً ۞
ترجمہ:
اور زمینوں اور پہاڑوں کو اٹھا لیا جائے گا تو وہ ایک ہی ضرب سے ریزہ ریزہ کردیئے جائیں گے.
الحاقہ : ١٤ میں زمینوں اور پہاڑوں کو اٹھانے کا ذکر ہے، اس سے مراد یا تو وہ زلزلہ ہے جو قیامت کے دن آئے گا، یا اس سے مراد وہ زبردست آندھی ہے جو زمینوں اور پہاڑوں کو اٹھا لے گی، یا کوئی فرشتہ اٹھالے گا، یا بغیر ظاہری اسباب کے اللہ تعالیٰ ان کو محض اپنی قدرت سے اٹھا لے گا، پھر تمام زمینوں اور پہاڑوں پر ضرب لگائی جائے گی، پھر ان کے بعض، بعضوں کو ٹکر ماریں گے حتیٰ کہ وہ ایک دوسرے سے کہ پس کر باریک ریت کے ذرات اور بکھرے ہوئے غبار کی طرح ہوجائیں گے، ایک اور جگہ فرمایا :
اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَہَا۔ (الزلزال : ١) جب زمین پوری طرح لرز جائے گی۔
القرآن – سورۃ نمبر 69 الحاقة آیت نمبر 14