وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الۡحَــآقَّةُ ؕ – سورۃ نمبر 69 الحاقة آیت نمبر 3
sulemansubhani نے Wednesday، 17 January 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الۡحَــآقَّةُ ؕ ۞
ترجمہ:
ضرور واقع ہونے والی کو آپ کیسا جانتے ہیں ؟
الحاقہ : ٣ میں فرمایا : ضرور واقع ہونے والی کو آپ کیسا جانتے ہیں ؟۔
یعنی : ابھی آپ کو قیامت کی عظمت اور شدت کا علم نہیں ہے، یعنی قیامت کی ہولناکیاں اتنی شدید ہیں کہ کسی کی سوچ اور وہم وہاں تک نہیں پہنچ سکتی اور کوئی سوچنے والا اپنے تخیل سے قیامت کی ہولناکیوں کی شدت کا جتنا بھی اندازہ کرے گا، قیامت کی شدت اس سے کہیں زیادہ ہوگی، اسی طرح ” القارعۃ “ کا معنی ہے : وہ جو خوف سے لوگوں کا دل دہلادے گی، آسمان پھٹ جائیں گے، زمین اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہو کر فضاء میں دھنکی ہوئی روئی کی طرح اڑ رہے ہوں گے اور ستاروں کی روشنی ختم ہوجائے گی۔
القرآن – سورۃ نمبر 69 الحاقة آیت نمبر 3