أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

كُلُوۡا وَاشۡرَبُوۡا هَنِيۡٓــئًا ۢ بِمَاۤ اَسۡلَفۡتُمۡ فِى الۡاَيَّامِ الۡخَـالِيَةِ ۞

ترجمہ:

خوب مزے سے کھائو اور پیو ان نیک کاموں کے عوض جو تم نے گزشتہ ایام میں بھیجے تھے

تفسیر:

الحاقہ : ٢٤ میں فرمایا ہے : ان نیک کاموں کے عوض جو تم نے گزشتہ ایام میں بھیجے تھے، اس آیت سے بہ ظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ انسان کو اس کے نیک کاموں کے سبب سے اجر وثواب ملتا ہے، حالانکہ اہل سنت کا مذہب یہ ہے کہ انسان کو اللہ کے فضل سے اجر وثواب ملتا ہے، اس کا جواب یہ ہے کہ اجر وثواب کا ظاہری سبب انسان کے نیک اعمال ہیں اور حقیقی سبب اللہ تعالیٰ کا فضل ہے، اس کی تفصیل کئی بار گزر چکی ہے، دیکھئے الاعراف : ٤٣ کی تفسیر۔

تبیان القرآن سورۃ نمبر 69 الحاقة آیت نمبر 24