مولا علی رضی ﷲ عنہ کے مولود کعبہ ہونے کا انکار کرنا
مولا علی رضی ﷲ عنہ کے مولود کعبہ ہونے کا انکار کرنا
یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں جس پر ایمان و سنیت کا دار و مدار ہو۔ مولائے کائنات رضی اللہ تعالی عنہ کی محبت ہمارے نزدیک معیار ایمان ہے لیکن اگر کوئی آپ کو مولود کعبہ نہیں مانتا تو وہ ناصبی نہیں ہوجاتا سیدنا علی المرتضی کرم اللہ تعالی وجہہ اپنی فضیلت کے لیے مولود کعبہ ہونے محتاج نہیں
باقی مستدرک ایک مجموعۂ حدیث ہے۔ اگر ولادت کعبہ والی بات مستدرک کی کسی باسند حدیث میں ہوتی اور لوگ انکار کرتے تب آپ کے اس سوال کا کوئی تُک ہوتا۔
مگر حال یہ ہے کہ اس مسئلے پر مستدرک میں کوئی ایک بھی حدیث نہیں۔ وہ صرف امام حاکم کا اپنا دعوی ہے۔ اور اس دعوے (کعبے میں ولادت) پر ایک بھی روایت انھوں نے پیش نہیں کی ہے۔
امام حاکم کے کسی دعوے پر سوال سے یہ کہاں لازم آیا کہ آدمی پوری مستدرک کو مشکوک سمجھ رہا ہے یا (معاذ اللہ) فضائل مولا علی کی کسی حدیث کا انکار کر رہا ہے؟؟
جب ایسا کچھ بھی لازم نہیں آتا تو آپ کے اس سوال کا کیا تُک ہے؟
خیر، آدمی کو اپنے سوال میں بھی سوجھ بوجھ کا اظہار کرنا چاہیے۔
(دو عظیم محقق و جید علماء و مفتیان عظام کے جواب کا مجموعہ ہے)