زید (حنیف قریشی) صاحب کچھ تو خدا کا خوف کریں ۔
زید (حنیف قریشی) صاحب کچھ تو خدا کا خوف کریں ۔
موصوف زید نے جو سوالات کیے تھے ان میں سے اکثر جلالی صاحب سے متعلق تھے جن کے جوابات ان کے تلامذہ دے رہے ہیں۔ جو سوالات قبلہ مفتی حسان صاحب کی طرف متوجہ ہوتے تھے اس کے جوابات انہوں نے دے دیئے اور ایک جواب ہم نے بھی دے کر اس کار خیر میں حصہ ملایا ۔ (اگرچہ مفتی صاحب کے بقول وہ جوابات دینے کے درپے نہیں کیونکہ یہ اُن پر سوالات بنتے ہی نہیں )
اب زید صاحب کہتے ہیں: یہ دو سوالات میں نے ایک خاص وجہ سے کیے تھے (اور وہ خاص وجہ زید صاحب نے غیبوبت صغری میں رکھی ہوئی ہے) ۔
اسے کہتے ہیں جب بندہ بے حیاء ہوجائے تو جو چاہے کہے مطلب یہ ہوا کہ آپ خاص وجہ سے ان پاک باز لوگوں پر تہمت لگانا درست سمجھتے ہیں۔ دوسروں کو آپ اللہ ورسول کا خوف دلا رہے ہیں کیا آپ کو جواب نہیں دینا ؟
جان بوجھ کر جھوٹے الزام لگاتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ یہ میں نے اڑنگا لگایا ہے خاص وجہ سے بولا ہے ۔
تف ہے آپ پر ، آپ پر پانچ سوالات تو قبلہ مفتی اہلسنت نے قائم کیے تھے اور دو سوالات ہماری طرف سے تھے ، جس پر آپ صم بکم عمی ہوئے بیٹھے ہیں ۔
مزید پانچ سوالات کے جوابات بھی آپ پر بنتے ہیں ۔
کل یہ 12 سوالات زید صاحب پر بنتے ہیں
1: جب زید جانتا تھا کہ سیدنا جہجاہ غفاری رضی اللہ تعالی عنہ کے حوالے سے رجوع کرلیا گیا ہے ، اور خود اپنی تقریر میں اس رجوع کی تعریف کرچکا ہے تو دوبارہ اس پر عار دلانے کا مقصود کیا ہے؟
2: زید کے ممدوح نے حضرت جہجاہ غفاری رضی اللہ تعالی عنہ کے اسی واقعے کو اپنی کتاب میں ذکر کیا ہے ، اور انتہائی عامیانہ انداز اختیار کیا ہے جو گستاخی پر مبنی ہے ، زید کے نزدیک اس کے ممدوح بکر کا کیا حکم ہے ؟
3:حضرت مولائے کائنات سیدنا علی المرتضی رضی اللہ تعالی عنہ کو بھائی نہ کہنے والے کلپ سے بھی رجوع کرلیا گیا ، اور کھلے اور واضح الفاظ میں کیا گیا ، اب اس پر عار دلانے کا حکم شرعی کیا ہے ؟
4: زید کے ممدوح نے بھی اپنی کتاب میں اس حدیث کے تحت امیر اہلسنت کی گفتگو کی مثل گفتگو کی ہے ، اور اس سے کوئی رجوع نہیں کیا زید کے نزدیک اس کا کیا حکم ہے ؟
5: خود زید کہہ چکا کہ نبی پاک صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم جس کو چاہیں اپنا بھائی کہہ دیں ، وہ ان کی عاجزی ہے ۔ ہمیں کہنے کا اختیار نہیں اور اس میں زید نے کسی طرح کی کوئی تخصص نہیں کی زید کے لیے کیا حکم ہے ؟
6: مشاجرات صحابہ عام لوگوں کے سامنے بیان کرنا کیسا ہے؟
7: کیا آپ سیدنا علی وسیدنا عباس رضی اللہ تعالی عنہم کے مابین واقع ہونے والے مشاجرات کو بیان کرسکتے ہیں؟
8: یہ بھی بتائیے کہ کسی خاص وجہ مخفی کی وجہ سے ایسے کلپ چلانے کا شرعی حکم کیا ہے جس سے متکلم رجوع کرچکا ہو؟
9: اور چونکہ آپ نے جلالی صاحب کی باتوں کا جواب قبلہ مفتی صاحب سے مانگا ہے تو اب ہم بھی آپ سے سوال کرتے ہیں کہ آپ کے معتمد چمن زمان نے قبلہ امیر اہلسنت پر یہ الزام لگایا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے سادات کرام کو رافضی کہا ہے ذرا بتائیے کہاں امیر اہلسنت نے ایسا کہا ہے؟
10: پھر آپ کے معتمد ریاض حسین شاہ صاحب نے عفریب وعبس کے ترجمہ کنز الایمان پر اعتراضات کیے ہیں آپ کیوں خاموش ہیں؟ آپ تو شمشیر اعلی حضرت ہیں کیا آپ کی ذمہ داری نہیں بنتی جواب دینا؟
11: آپ کے ممدوح ریاض حسین شاہ صاحب نے کہا: مجھے اعلی حضرت کو اعلی حضرت کہتے ہوئے تکلیف ہوتی ہے آپ جو شمشیر اعلی حضرت کہلاتے ہیں کیوں خاموش بیٹھے ہیں؟
12: آپ کے ممدوح چمن زمان نے محرف کون لکھ کر اپنی دماغی تحریف کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلی حضرت رحمۃ اللہ تعالی علیہ پر ہرزہ سرائی کی اس وقت آپ کہاں بھنگ پی کر بیٹھے تھے ؟
خاک پائے صحابہ و اہلبیت رضی اللہ عنہم العاجز غلام حسین القادری