أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

قُلۡ اِنِّىۡ لَاۤ اَمۡلِكُ لَـكُمۡ ضَرًّا وَّلَا رَشَدًا ۞

ترجمہ:

آپ کہیے : میں ( از خود) تمہارے لیے کسی ضرر اور نفع کا مالک نہیں ہوں۔

الجن : ٢١ میں فرمایا : آپ کہیے : میں ( از خود) تمہارے لیے کسی نفع اور ضرر کا مالک نہیں ہوں۔

یعنی میں تم سے کسی ضرر کو دور کرنے پر از خود قادر نہیں ہوں اور نہ از خود تمہیں کوئی نفع پہنچانے پر قادر ہوں، اس آیت کا یہ معنی بھی کیا گیا ہے کہ میں از خود تم کو ہدایت دینے پر قادر ہوں اور نہ از خود تم کو گمراہ کرنے پر قادر ہوں۔

القرآن – سورۃ نمبر 72 الجن آیت نمبر 21