ثُمَّ اَدۡبَرَ وَاسۡتَكۡبَرَۙ – سورۃ نمبر 74 المدثر آیت نمبر 23
sulemansubhani نے Wednesday، 17 April 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
ثُمَّ اَدۡبَرَ وَاسۡتَكۡبَرَۙ ۞
ترجمہ:
پھر اس نے اعراض کیا اور تکبیر کیا.
المدثر : ٢٤۔ ٢٣ میں فرمایا : پھر اس نے اعراض کیا اور تکبر کیا۔ پھر کہا : یہ ( قرآن) تو وہی جادو ہے جو پہلے سے نقل ہوتا ہے۔
ولید بن مغیرہ تمام لوگوں سے پیٹھ پھیر کر اپنے گھر چلا گیا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ایمان لانے کو اپنی بڑائی کے خلاف سمجھا اور کہنے لگا : یہ تو وہی پہلے والا جادو ہے۔
القرآن – سورۃ نمبر 74 المدثر آیت نمبر 23