أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

نَذِيۡرًا لِّلۡبَشَرِۙ ۞

ترجمہ:

بشر کو ڈرانے والی ہے

تفسیر:

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : بشر کو ڈرانے والی ہے۔ تم میں سے ہر اس شخص کے لیے ( ڈرانے والی ہے) جو ( نیکی میں) آگے بڑھے یا ( براء کی وجہ سے) پیچھے رہ جائے۔ ہر شخص اپنے عمل کے بدلہ میں گروی ہے۔ ماسوا دائیں طرف والوں کے۔

(المدثر : ٣٩۔ ٣٦)

یعنی دوزخ ان بہت بڑے مصائب میں سے ایک ہے، جن سے ڈرایا جاتا ہے۔

تبیان القرآن سورۃ نمبر 74 المدثر آیت نمبر 36