أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فَمَا لَهُمۡ عَنِ التَّذۡكِرَةِ مُعۡرِضِيۡنَۙ‏ ۞

ترجمہ:

پس انہیں کیا ہوا جو وہ نصیحت سے اعراض کر رہے ہیں۔

مشرکین کا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے متنفر ہونا اور اعراض کرنا

المدثر : ٤٩ میں فرمایا : پس انہیں کیا ہوا جو وہ نصیحت سے اعراض کر رہے ہیں۔

اس نصیحت سے مراد قرآن کریم ہے یا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے عام تبلیغی مواعظ ہیں۔

القرآن – سورۃ نمبر 74 المدثر آیت نمبر 49