مفت کے مفتی طارق مسعود دیوبندی کے نام
📕مفت کے مفتی طارق مسعود دیوبندی کے نام :-
مثل مشہور ہے : جب انسان کا علم اسکی عقل سے بڑھ جائے تو وہ ہفوات بکنا شروع کردیتا ہے۔
📕📕عنوان:آپ صلی اللہ علیہ وسلم كے “امی” ہونے كا مطلب
📕🔋سوال:میرا سوال یہ ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پڑھے لکھے نہیں تھے ؟ مجھے قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیجئے ۔
📗📗جواب نمبر: 37459
بسم الله الرحمن الرحيم
📗🔋فتوی(ب): 357=290-3/1433 مطلب یہ ہے کہ آپ نے دنیا میں کسی کو اپنا استاذ بنایا، نہ ہی کسی مدرسہ یا اسکول وکالج میں داخلہ لے کر پڑھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سکھانے اور پڑھانے کا کام اللہ نے کیا۔ مطلب یہ ہے کہ آپ کو جو کچھ پڑھایا اللہ نے پڑھایا، آپ اللہ کے پڑھائے ہوئے تھے اور آپ کا علم تو اس قدر زیادہ تھا کہ آپ علم کے سمندر تھے، دنیا وآخرت کا علم ہم سب کو سکھایا، آپ سے بڑا کوئی عالم نہ ہوا نہ آئندہ ہوسکتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
