فَجَعَلَ مِنۡهُ الزَّوۡجَيۡنِ الذَّكَرَ وَالۡاُنۡثٰىؕ – سورۃ نمبر 75 القيامة آیت نمبر 39
sulemansubhani نے Wednesday، 25 September 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
فَجَعَلَ مِنۡهُ الزَّوۡجَيۡنِ الذَّكَرَ وَالۡاُنۡثٰىؕ ۞
ترجمہ:
پھر اس سے دو جوڑے بنائے مرد اور عورت۔
القیامہ : ٤٠۔ ٣٩ میں فرمایا : پھر اس سے دو جوڑے بنائے مرد او عورت۔ کیا وہ اس پر قادر نہیں ہے کہ وہ مردوں کو زندہ کرے ؟۔
انسان کو صرف دو صنفوں پر ایک اعتراض کا جواب
یعنی پھر انسان کی دو قسمیں بنادیں، مرد اور عورت تو جب اللہ تعالیٰ نے انسان کو ابتداء پیدا فرمایا تو وہ اس کو دوبارہ کیوں نہیں پیدا فرماسکتا۔
اس آیت پر یہ اعتراض ہوتا ہے کہ یہاں انسان کی صرف دو قسمیں بیان فرمائی ہیں، حالانکہ انسان کی ایک تیسری قسم ہے اور وہ خنثٰی (مخنث) ہے، اس کا جواب یہ ہے کہ اس آیت میں انسان کی اعم اور اغلب اقسام بیان فرمائی ہیں اور چونکہ مرد اور عورت کے مقابلہ میں مخنث کی تعداد بہت کم ہے، اس لیے اس کا ذکر نہیں فرمایا، دوسرا جواب یہ ہے کہ مخنث کو تغلیباً مردوں کی صف میں داخل فرما دیا۔
امام عبد الرزاق اور امام ابن جریر نے اپنی اپنی سند کے ساتھ مرفوعاً روایت کیا ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب ان آیتوں کو پڑھتے تو آپ فرماتے :” سبحانک اللھم بلی “ کیوں نہیں اے اللہ ! تو ایسا نہ کرنے سے یا اس پر قادر نہ ہونے سے پاک ہے۔ ( تفسیر عبد الرزاق رقم الحدیث : ٣٤٢٢، جامع البیان رقم الحدیث : ٢٧٦٨٨)
القرآن – سورۃ نمبر 75 القيامة آیت نمبر 39