أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اِنَّ هٰذِهٖ تَذۡكِرَةٌ ‌ۚ فَمَنۡ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِيۡلًا ۞

ترجمہ:

بیشک یہ ( آیات) نصیحت ہیں، سو جو شخص چاہے اپنے رب کے راستہ کو اختیار کرلے

تفسیر:

اللہ تعالیٰ نے پہلے نیک لوگوں کے احوال بیان فرمائے، پھر بدکار لوگوں کے احوال بیان فرمائے، اس کے بعد فرمایا : یہ ( آیات) نصیحت ہیں یعنی اس سورت کی آیات میں جو اللہ تعالیٰ کی توحید اور آخرت پر دلائل دیئے گئے ہیں اور ایمان لانے کی ترغیب دی گئی ہے اور کفر و شرک کے عذاب سے ڈرایا گیا ہے پس ان پر غور کر کے جو شخص اپنی آخرت اور عاقبت کو سنوارنا چاہتا ہے تو وہ اپنے رب کے راستہ کو اختیار کرے۔

تبیان القرآن سورۃ نمبر 76 الانسان آیت نمبر 29