عَيۡنًا فِيۡهَا تُسَمّٰى سَلۡسَبِيۡلًا – سورۃ نمبر 76 الانسان آیت نمبر 18
sulemansubhani نے Sunday، 29 September 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
عَيۡنًا فِيۡهَا تُسَمّٰى سَلۡسَبِيۡلًا ۞
ترجمہ:
اس چشمہ کو جنت میں سلسبیل کہا جاتا ہے۔
سلسبیل کا معنی
الدھر : ١٨ میں فرمایا : اس چشمہ کو جنت میں سلسبیل کہا جاتا ہے۔
ابن الاعرابی نے کہا :” سلسبیل “ کا لفظ صرف قرآن میں آیا ہے، عربی زبان میں یہ لفظ نہیں ہے، اس لیے یہ نہیں بتایا جاسکتا کہ ” سلسبیل “ کا مادہ کیا ہے اور یہ کس لفظ سے مآخوذ ہے، اور اکثر علماء نے کہا ہے کہ جو مشروب میٹھا ہو اور آسانی سے حلق سے اتر جائے، اس کو مشروب ” سلسال “ یا ” سلسبیل “ کہا جاتا ہے۔ زجاج نے کہا : لغت میں ” سلسبیل “ اس چیز کی صفت ہے جو انتہائی سلاست میں ہو یعنی جو چیز انتہائی آسان اور رواں ہو، اس چشمہ کا پانی سونٹھ کے چشمہ کی طرف ہوگا اور آسانی اور روانی سے حلق سے اترے گا۔
القرآن – سورۃ نمبر 76 الانسان آیت نمبر 18