أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

وَجَزٰٮهُمۡ بِمَا صَبَرُوۡا جَنَّةً وَّحَرِيۡرًا ۙ‏ ۞

ترجمہ:

اور ان کے صبر کی جزاء میں ان کو جنت اور ریشمی لباس عطاء فرمایا۔

الدھر ١٣۔ ١٢ میں فرمایا : اور ان کے صبر کی جزاء میں ان کو جنت اور ریشمی لباس عطاء فرمایا۔ وہ جنت میں مسندوں پر ٹیک لگائے بیٹھے ہوں گے، وہ جنت میں نہ گرمی کی دھوپ پائیں گے نہ سردی کی ٹھنڈک۔

صبر کی اقسام

اس آیت میں صبر سے مراد یہ ہے کہ اللہ کی رضا کے لیے غرباء اور مساکین پر صدقہ کرنے سے جو مال میں کمی ہوتی ہے، وہ اس پر صبر کرتے ہیں یا نماز روز ہے، حج اور دیگر عبادات میں جو جسمانی مشقت اٹھانی پڑتی ہے، وہ اس پر صبر کرتے ہیں یا نا جائزخواہشوں پر صبر کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی نافرمانی نہیں کرتے، صبر کی چار قسمیں ہیں : (١) کسی مصیبت پر جب پہلی بار صدمہ پہنچے تو اس پر صبر کرے (٢) فرائض اور واجبات کی ادائیگی کی مشقت پر صبر کرے ( ٣) اللہ تعالیٰ کی حرام کی ہوئی چیزوں سے اجتناب کرنے پر صبر کرے (٤) دنیاوی مصائب پر اپنے نفس کو رونے پیٹنے اور شکوہ شکایت کرنے سے روکے اور صبر کرے۔

القرآن – سورۃ نمبر 76 الانسان آیت نمبر 12