١٠٥- حدثنا عبدالله بن عبدالوهاب قال حدثنا حماد عن أيوب ، عن محمد عن ابن أبي بكرة،عن أبي بكرة ذكر النبي صلى الله عليه وسلم قال فإن دماء كم وأموالكم. قال محمد وأحسبه قال وأعراضكم عليكم حرام كحرمة يومكم هذا فی شهركم هذا الا ليبلغ الـشـاهـد منكم الغائب وكان محمد يقول صدق رسول الله صلى اللہ عليه وسلم ، كان ذلك الا هل بلغت مرتين.

 امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن عبدالوہاب نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں حماد نے حدیث بیان کی از ایوب از محمد از ابن ابی بکرہ از حضرت ابی بکرہ رضی اللہ عنہ کہ ذکر کیا گیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہاری جانیں اور تمہارے اموال ۔( راوی)محمد نے کہا: میرا گمان ہے کہ آپ نے فرمایا: اور تمہاری عزتیں تم پر (اس طرح) حرام ہیں جس طرح آج کے دن تمہارے اس شہر میں حرام ہیں سنو! تم میں سے شاہد ( حاضر ) کو چاہیے کہ غائب کو پہنچادے، اور ( راوی) محمد یہ کہتے تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا آپ نے دو بارفرمایا تھا: سنو! کیا میں نے تبلیغ کر دی ہے؟

اس حدیث کی تخریج اور شرح صحیح البخاری: ۶۷ میں گزرچکی ہے۔

حدیث مذکور کے رجال کا تعارف

(۱) عبداللہ بن عبدالوہاب ابومحد الحجبی، امام بخاری ان سے روایت کرنے میں منفرد ہیں یہ ثقہ ثبت ہیں، یحیی اور دوسروں نے ان کی توثیق کی ہے، ابوحاتم نے کہا: یہ صدوق ثقہ ہیں یہ ۲۲۸ھ میں فوت ہو گئے تھے.

(۲) عماد بن زید بصری.

( ۳ ) ایوب سختیانی.

( ۴ ) محمد بن سیرین.

(۵) حضرت ابوبکرہ  رضی اللہ عنہ ۔ (عمدۃ القاری ج ۲ ص ۲۱۹)