لِاَىِّ يَوۡمٍ اُجِّلَتۡؕ – سورۃ نمبر 77 المرسلات آیت نمبر 12
sulemansubhani نے Wednesday، 2 October 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
لِاَىِّ يَوۡمٍ اُجِّلَتۡؕ ۞
ترجمہ:
کس دن کے لیے مدت مقرر کی گئی تھی ؟
کفارِ قریش کو قیامت کے دن کے عذاب سے ڈرا نا
المرسلات : ١٢ میں فرمایا : کس دن کے لیے مدت مقرر کی گئی تھی ؟۔
اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے قیامت کے دن کی عظمت کو بیان فرمایا ہے، اس دن کو اللہ تعالیٰ نے کیوں مؤخر فرمایا، تاکہ تمام لوگوں کے اعمال اور ان کے اعمال کے ذرائع اور وسائل منقطع ہوجائیں اور پھر لوگوں کو ان کے اعمال کی جزاء اور سزا دی جائے، جن لوگوں نے اللہ تعالیٰ کی توحید کی تکذیب کی، ان کو سزا دی جائے، اور جن لوگوں نے اس کی توحید کی تصدیق کی ان کی جزا دی جائے، اس دن قیامت کی ہولناکیاں ظاہر ہوں گی اور لوگوں کے سامنے ان کے صحائف اعمال میزان پر پیش کئے جائیں گے۔
القرآن – سورۃ نمبر 77 المرسلات آیت نمبر 12