وَاِذَا الۡجِبَالُ نُسِفَتۡۙ – سورۃ نمبر 77 المرسلات آیت نمبر 10
sulemansubhani نے Wednesday، 2 October 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَاِذَا الۡجِبَالُ نُسِفَتۡۙ ۞
ترجمہ:
اور جب پہاڑ ریزہ ریزہ کر کے اڑا دیئے جائیں گے.
المرسلات : ١٠ میں فرمایا : اور جب پہاڑ ریزہ ریزہ کر کے اڑا دیئے جائیں گے۔
اس آیت میں ” نسقت “ کا لفظ ہے، اس کا معنی ہے : کسی چیز کو ریزہ ریزہ کر کے بکھیر دینا، قرآن مجید میں ہے :
وَ یَسْئَلُوْنَـکَ عَنِ الْجِبَالِ فَقُلْ یَـنْسِفُھَا رَبِّی نَسْفًا۔ (طہٰ : ١٠٥)
اور وہ آپ سے پہاڑوں کے متعلق سوال کرتے ہیں پس آپ کہیے کہ میرا رب انہیں ریزہ ریزہ کر کے اڑا دے گا۔
القرآن – سورۃ نمبر 77 المرسلات آیت نمبر 10