وَ اِذَا السَّمَآءُ فُرِجَتۡۙ – سورۃ نمبر 77 المرسلات آیت نمبر 9
sulemansubhani نے Wednesday، 2 October 2024 کو شائع کیا.
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَ اِذَا السَّمَآءُ فُرِجَتۡۙ ۞
ترجمہ:
اور آسمان کو چیر دیا جائے گا۔
المرسلات : ٩ میں فرمایا : اور آسمان کو چیر دیا جائے گا۔
اس آیت میں ’ ’ فرجت “ کا لفظ ہے ” فرج “ کا معنی پھاڑنا اور شق کرنا ہے، قرآن مجید میں آسمانوں کے پھٹنے کا ذکر ہے :
اِذَا السَّمَآئُ انْشَقَّتْ ۔ (الانشقاق : ١) اور جب آسمان شق ہوجائے گا۔
وَیَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَآئُ بِالْغَمَامِ (الفرقان : ٢٥) اور جس دن آسمان بادلوں سمیت پھٹ جائے گا۔
القرآن – سورۃ نمبر 77 المرسلات آیت نمبر 9