۱۹ – بَابُ لَا يُمْسِكُ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِ إِذَا بَالَ

پیشاب کرتے وقت اپنے آلہ کو اپنے دائیں ہاتھ سے نہ پکڑے

اس سے پہلے باب میں پیشاب کے وقت آلہ کو چھونے سے منع فرمایا تھا اور اس باب میں آلہ کو پکڑنے سے منع فرمایا ہے اور دونوں بابوں میں قدر مشترک آلہ کو دایاں ہاتھ نہ لگانا ہے۔

١٥٤ – حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بنِ ابِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا بَالَ أَحَدُكُمْ فَلَا يَأخُذَنَّ ذَكَرَهُ بيَمِينِهِ ، وَلا  يَسْتَنْجِي بِيَمِينِهِ وَلَا يَتَنَفَّسُ فِي الْإِنَاءِ.

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن یوسف نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں اوزاعی نے حدیث بیان کی از یحیی بن ابی کثیر از عبد الله بن ابی قتاده از والد خود از نبی صلی اللہ علیہوسلم، آپ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص پیشاب کرے تو اپنے آلہ کو اپنے دائیں ہاتھ سے نہ پکڑے اور نہ اپنے دائیں ہاتھ سے استنجاء کرے اور نہ برتن میں سانس ہے۔

اس حدیث کی تخریج اور شرح صحیح البخاری : ۱۵۳ میں گزر چکی ہے۔